علامہ ساجد نقوی کا سانحہ شہباز قلندر کی آٹھویں برسی کے اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب
سانحہ درگاہ لال شہباز قلندرؒ کی 8ویں برسی کے اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ نظام میں خرابی اور بگاڑ ہے جس کی وجہ سے بنیادی حقوق سلب ہورہے ہیں

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے اہداف اعلیٰ و ارفع ہیں۔
ان میں سے بنیادی ہدف بنیادی حقوق کا تحفظ اور ان کا حصول ہے، عالمی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ہم ماضی میں بھی ان تحریکوں کے حامی رہے ہیں اور آئندہ بھی ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔
سانحہ درگاہ لال شہباز قلندرؒ کی 8ویں برسی کے اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شرکاء، صوبائی منتظمین اور مرکزی سیکرٹری جنرل کی کاوشوں کو سراہا اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ غزہ جیت گیا اور عالمی اسکتبار اور صیہونیت ہار گئی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سیکورٹی ادارے کا عادل نامی جعلی میجر گرفتار
نظام میں خرابی اور بگاڑ ہے جس کی وجہ سے بنیادی حقوق سلب ہورہے ہیں۔
یہ اجتماع ان لوگوں تک پیغام پہنچائے گا جو اس بگاڑ کے ذمہ دار ہیں اور اس خرابی کو دیکھ رہے ہیں۔
ہم اصلاح کرنے والے لوگ ہیں اور ہم نظام کی اصلاح کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے اجتماع میں شریک عوام صوبہ سندھ کے تنظیمی کارکنان صوبے بھر سے شریک تنظیمی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور جدوجہد کے اس سلسلے کو جاری رکھنے پر تاکید کی ساتھ ہی اتحاد بین المسلمین کے لئے مزید بہتر انداز میں کام کرنے کے عمل پر بھی تاکید کی۔