حزب اللہ کے زخمی مجاہدین "زندہ شہداء” ہیں، شیخ نعیم قاسم
استقامت اور قربانیوں نے صہیونی و امریکی سازشوں کو ناکام بنا دیا، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے زخمیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت اور امریکہ دنیا کی ظالم ترین استعماری طاقتیں ہیں، مگر حزب اللہ کے مجاہدین کی استقامت اور قربانیوں نے ان کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔
انہوں نے زخمیوں کو "زندہ شہداء” قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ مقامِ شہادت پر فائز ہوچکے ہیں، لیکن دنیا میں باقی رہ کر ایمان، جہاد، ولایت اور مزاحمت کے راستے پر اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی نائب صدر کا امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ راہِ خدا میں جہاد کرنے والوں میں سب سے زیادہ صعوبتیں آپ نے برداشت کی ہیں، کیونکہ آپ ہر لمحہ زخموں کی تکلیف سہہ رہے ہیں۔ اس کے باوجود یہ مشکلات آپ کے ایثار و قربانی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں۔
انہوں نے حزب اللہ کے زخمی مجاہدین کو حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے پیروکار اور امام حسین علیہ السلام کے راستے کے سپاہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ جہاد و مزاحمت میں دین اور حق کی سربلندی کے علم بردار ہیں۔ مجاہدین، زخمیوں، قیدیوں اور وفادار لبنانی قوم کی بدولت مزاحمت اور آزادی کی راہ پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
آخر میں، شیخ نعیم قاسم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی راستہ انبیاء اور آئمہ علیہم السلام کی راہ ہے اور اللہ کے ہاں مجاہدین اور زخمیوں کا اجر محفوظ ہے۔