اہم ترین خبریںایران

ایرانی نائب صدر کا امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل

محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران کی حکمت عملی مستقل ہے، پرامن ایٹمی سرگرمیوں کو ترجیح دی جائے گی۔


شیعیت نیوز: مہر رپورٹر کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے حکومتی اجلاس کے دوران امریکی صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی ہمیشہ سے مستقل رہی ہے اور جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے ہم سمجھتے ہیں کہ تمام ممالک کو پرامن ایٹمی سرگرمیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

ایرانی نائب صدر نے واضح کیا کہ جوہری ہتھیاروں کے بارے میں ہمارے پاس فتویٰ موجود ہے، جو مسلمانوں بالخصوص شیعوں کے لیے حرف آخر ہے، جس کی رو سے مہلک ایٹمی سرگرمیوں کا استعمال ممنوع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مستقل حکمت عملی یہ ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں گے، تاہم ہائی ٹیک شعبوں میں اپنی سرگرمیوں کو ترجیح کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا فلسطین پر واضح موقف: 1967 کی سرحدوں کے ساتھ دو ریاستی حل کے حامی

رضا عارف نے ٹرمپ اور صدر پزشکیان کے درمیان ملاقات کے امکان کے بارے میں کہا کہ یہ ملاقات اسلامی جمہوریہ ایران کے ایجنڈے میں نہیں ہے، لیکن ممکن ہے دو افراد کے درمیان ملاقات ہو جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button