غزہ نے سر سے پیر تک مسلح اور امریکا کی حمایت یافتہ صیہونی حکومت کو دھول چٹا دی۔رہبر معظم
شیعیت نیوز:رہبرمعظم سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ فلسطینی مجاہدوں کی جدوجہد نے غاصب ریاست کو گُھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
صہیونی حکومت جدید اسلحے سے لیس اور امریکا کی مکمل حمایت حاصل تھی۔
اس سے قبل بھی رہبر معظم نے مظلوم مسلمانوں کی استقامت کو خراج تحسین پیش کیا ہے
آيت اللہ خامنہ ای نے شہید حسن نصر اللہ کو گنوانے جیسے نقصان کے باوجود سرفراز حزب اللہ کی استقامت کو عصر حاضر میں مزاحمت کے شاندار کارناموں کی ایک اور مثال بتایا اور کہا کہ دنیا میں حسن نصر اللہ جیسی قدروقیمت والے کتنے عظیم انسان ہیں؟
یہ بھی پڑھئیے: امریکہ استعمار کا کامل نمونہ ہے، رہبر معظم
ایسی شخصیت کو کھونے اور دوست اور دشمن کے یہ سوچنے کے باوجود کہ حزب اللہ کا کام تمام ہو گيا ہے۔
حزب اللہ نے دکھا دیا کہ نہ صرف یہ کہ وہ ختم نہیں ہوئي ہے بلکہ بعض مواقع پر اس نے زیادہ مضبوط جذبے کے ساتھ صیہونی حکومت کا مقابلہ کیا۔
ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ سفارتی تبسم کے پیچھے، دشمنی، کینہ اور باطنی خباثت پنہاں ہے۔
ہمیں اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہیے اور ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم کس سے سودا کر رہے ہیں اور کس سے بات کر رہے ہیں۔







