لاہور کالعدم سپاہ صحابہ کی شبیہہ ذوالجناح پر فائرنگ، نگران عرفان مبشر شہید
تکفیری دہشتگردوں کی شبیہہ ذوالجناح کی بے حرمتی اور نگران کی شہادت، پولیس کی تحقیقات جاری

شیعیت نیوز: لاہور کے علاقے شادباغ میں کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کی جانب سے شبیہہ ذوالجناح پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے نگران عرفان مبشر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
فائرنگ کے واقعے میں تکفیری دہشتگردوں نے شبیہہ ذوالجناح کو بھی شہید کر دیا تھا، جبکہ نگران عرفان مبشر شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں میو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی۔ تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق عرفان مبشر آج شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے اپنی 4 خاتون فوجیوں کے بدلے 200 فلسطینی رہا کر دیے
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ شہید عرفان مبشر نے جان دینے سے قبل پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں تکفیری ملزمان کی نشاندہی کر دی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔