اہم ترین خبریںایران

ایران کی بری فوج کے جنگی مشقوں میں فجر-5 اور الماس میزائلوں کی کامیاب آزمائش

ایرانی دفاعی قوت میں مزید اضافہ، شمال مشرقی مشقوں کے تمام اہداف کامیابی سے مکمل

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر نے جنگی سیکورٹی مشقوں کے دوران 110 کلومیٹر تک مار کرنے والے فجر-5 نوعیت کے میزائلوں کی رونمائی کی خبر دی۔ ان مشقوں کے دوران الماس پن پوائنٹ میزائلوں اور اپنے ہدف کو پوری دقت کے ساتھ نشانہ بنانے والے بموں کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔

ارنا کے مطابق، بری فوج کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر بریگیڈیئر کریم چشک نے اعلان کیا کہ دو روزہ جنگی سیکورٹی مشقیں ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں اختتام پذیر ہوئیں۔ ان مشقوں میں بری فوج کی 65ویں بریگیڈ کے اسپیشل ریپڈ ایکشن دستوں، توپخانے، بکتر بند دستوں، بری فوج کے فضائی یونٹوں، ڈرون اور میزائل یونٹوں سمیت دیگر دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف اور ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر بات چیت

بریگیڈیئر کریم چشک کے مطابق، مشقوں میں مقرر کردہ تمام اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کیے گئے، جس سے ایران کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button