پاراچنار: کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی بے رحمی سے قتل کی داستان
"پشاور سے پاراچنار جانے والے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، ثاقب سمیت کئی ڈرائیورز کی تشویشناک حالت میں لاشیں برآمد"

شیعیت نیوز: ثاقب، جو پانچ سال بعد دبئی سے واپس آیا تھا، پاراچنار جانے والی شاہراہ کی بندش کی وجہ سے پشاور میں رکنے پر مجبور ہو گیا تھا۔ اپنے گھر پہنچنے کی بے چین خواہش میں، اس نے فیصلہ کیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر گھر واپس جائے گا اور ٹرک ڈرائیور بن کر روانہ ہو گیا۔
ریاست کی سیکیورٹی حصار میں 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں جب بگن کے کالعدم دہشت گردوں نے ان گاڑیوں کو لوٹا، تو ان دہشت گردوں نے بے گناہ ڈرائیورز کو اغوا کر لیا۔ ان میں وہ بدقسمت شخص بھی شامل تھا جو محض اپنے گھر پہنچنے کے لیے اس خطرناک سفر کا حصہ بن چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کے بیمار بچے دوا کو ترستے رہے، والد کا دل بے بسی سے چھلنی
کل صبح، ان اغوا شدہ ڈرائیورز کی بے دردی سے ٹکڑے ٹکڑے کی گئی لاشیں بھیجی گئیں، جن کی زبانیں کاٹ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس دردناک واقعے میں ثاقب کی جان بھی شامل تھی۔ وہ بے گناہ شخص، جو محض گھر واپس جانے کی امید میں ڈرائیور بن کر نکل آیا تھا، کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی بے رحمی کا شکار ہوا۔
یہ ایک اور دل دہلا دینے والی داستان ہے جس میں ثاقب جیسے معصوم انسان کی زندگی کا خاتمہ ان دہشت گردوں کی بربریت کی وجہ سے ہوا۔ ہمارے محافظوں کے زیرِ نگرانی، یہ کس طرح کا تحفظ ہے جب ہمارے لوگ ان دہشت گردوں کی دہشت کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں؟