اہم ترین خبریںشام

روضہ حضرت زینب (س) میں سیاہ پرچم نصب کرنے پر پابندی

یوم وفات پر حضرت زینب (س) کے مزار پر عزاداری، عراقی زائرین کی حاضری

شیعیت نیوز : شام میں بشار اسد کی حکومت کے خاتمے اور تحریرالشام کے عروج کے ساتھ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقع پر ان کے حرم مطہر کو سیاہ پوش کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے کے بعد صرف اور صرف مزار کے گنبد مطہر پر سوگ میں «یا زینب» کے نام سے سیاہ پرچم لہرایا گیا۔

حضرت زینب (س) کے مزار کے متولی احمد السلمان کا کہنا ہے کہ اس سال صرف اور صرف حضرت زینب (س) کے حرم مطہر کے گنبد کا پرچم تبدیل کر کے کالا پرچم لہرایا گیا، جبکہ گزشتہ برسوں میں حضرت زینب (س) کے حرم کے صحنوں اور شبستانوں کو سیاہ پوش کیا جاتا تھا۔

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد تحریر الشام نے مزار کو سیاہ پوش کرنے اور علم لگانے پر پابندی عائد کر دی، یہاں تک کہ حضرت رقیہ (س) کے مزار کے گنبد پر بھی پرچم لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جوہری تنصیبات پر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، صدر پزشکیان

آج کی یہ رات کربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی رحلت کی شب ہے۔ گزشتہ برسوں میں اس موقع پر مختلف ممالک سے زائرین مزار پر حاضری دیتے تھے، لیکن اس سال صرف عراقی زائرین دمشق میں حرم مطہر حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں عزاداری کر رہے ہیں۔

پندرہ رجب المرجب نواسی پیغمبر، دختر علی و بتول، ثانی زہرا حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کا یوم وفات ہے۔

ہم سحر عالمی نیٹ ورک کی جانب سے کربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب کبری (س) کی رحلت کی مناسبت سے دنیا بھر کے آزاد ضمیر انسانوں، راہ حق و حقیقت پر گامزن رہنے والوں اور آپ عزیز سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کو دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button