اہم ترین خبریںایران

خطے میں تمام امریکی تنصیبات ہماری فائرنگ رینج میں ہیں، ایرانی افواج کی تنبیہ

دشمن کی نفسیاتی جنگ کا ہدف افکار پر غلبہ، ایران کی افواج مکمل تیار: جنرل کیومرس حیدری

شیعیت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر برگیڈیئر جنرل کیومرس حیدری نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں تمام امریکی تنصیبات ہماری فائرنگ کی رینج میں ہیں۔

ایران کے سینئر کمانڈر برگیڈیئر جنرل کیومرس حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن نے ایران کے خلاف ایک ہائبرڈ جنگ شروع کر دی ہے، اس لیے ہمیں ہمیشہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کا مقصد افکار پر غلبہ حاصل کرنا ہے، اس لیے ہمیں ان کی نفسیاتی جنگ کا بھرپور مقابلہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں مزید 32 فلسطینی شہید، 193 زخمی

مزید یہ کہ جنرل حیدری نے کہا کہ خطے میں ایرانی زمینی افواج کے تمام ٹینک، ہیلی کاپٹر اور ڈرون مکمل جنگی حالت میں تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت مستعد ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button