اہم ترین خبریںپاکستان

مظلومین پاراچنار کے حق میں ڈٹ کر کراچی کی عوام نے شجاعت کا درس دیا، علامہ مقصود ڈومکی

کراچی میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مظلومین پاراچنار کے حق میں آواز بلند کرکے کراچی کے بیدار اور شجاع عوام نے قوم کو بیداری اور استقامت کا درس دیا

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ظلم و بربریت کے سامنے احتجاج فطرت انسانی کی آواز اور عظیم عبادت ہے۔

مظلومین پاراچنار کے حق میں آواز بلند کرکے کراچی کے بیدار اور شجاع عوام نے قوم کو بیداری اور استقامت کا درس دیا۔

احتجاج اور پیدل مارچ کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دھرے معیار کا ثبوت دیا ہے۔

بھٹو کی یاد میں پیدل چلنے والوں نے چند سال قبل سندھ بھر میں مشی اربعین واک کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔

انہوں نے دورہ کراچی کے دوسرے دن سانحہ کراچی میں شہید ہونے والے شہید سید شبیہ حیدر زیدی کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور تسلیت کا اظہار کیا۔

سندھ میں امن و امان کی ابتر صورتحال ہے۔

پورا سندھ ڈاکوؤں اور رہزنوں کے حوالے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی نے اپنے لئے خود گڑھا کھود لیا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

چوری ڈاکے اور اغواء برائے تاوان روز کا معمول بن چکے ہیں۔

گزشتہ کئی سالوں سے ڈاکوؤں کے سامنے بے بس سندھ حکومت نے نہتے اور پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائیں۔

سوال یہ ہے سندھ حکومت یہ گولیاں ڈاکوؤں کے خلاف کیوں نہیں چلاتی؟

عوام کے مسلسل اصرار کے باوجود سندھ حکومت کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے سے گریزاں ہے۔

امن و امان کی بدترین صورتحال کے سامنے بے بس اور بے حس پیپلز پارٹی کی سندھ گورنمنٹ نے نہتے شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کے سامنے بڑی ڈٹھائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیدھی گولیاں چلائیں۔

پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو جواب دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button