پارہ چنار میں امن قافلہ پہچنتے ہی تکفیریوں کا دھرنا شروع،دہشتگردوںکی رہائی تک دھرنے کا اعلان
دوسری جانب بگن میں مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ نقصانات کے ازالے تک اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ بگن میں مقیم تاجر رہنما محمد شاہین کہتے ہیں کہ وہ کسی بھی صورت میں دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

شیعیت نیوز:پارہ چنار میں تکفیریوں کی جانب سے محاصرے کے دوران پہلا امن قافلہ پہنچ گیا۔
کُرم کی یونین کونسل مقبل کے چیئرمین عمران خان مقبل نے میڈیا کو بتایا کہ سامان والا قافلہ بگن اور علیزئی سے گزر کر براستہ بائی پاستہ اہلِ تشیع اکثریتی علاقے میں پہنچ چکا ہے۔
پولیس نے تکفیریوں کو گرفتار کیا ہے جس کے بعد دوبارہ دھرنا شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب بگن میں مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ نقصانات کے ازالے تک اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
بگن میں مقیم تاجر رہنما محمد شاہین کہتے ہیں کہ وہ کسی بھی صورت میں دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھئیے: پارا چنار اور غزہ پر حملوں کی شدید مذمت، کلب جواد کا عالمی برادری سے انصاف کا مطالبہ
انھوں نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ’یہ دھرنا مندوری میں اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بگن کے علاقوں کو پہنچایا جانے والا نقصان پورا نہیں کیا جاتا۔ ایسے نہیں ہوسکتا کہ حملہ بھی ہو، جائیدادیں، گھر تباہ کردیے جائیں اور اس کا ازالہ کیے بغیر آپ آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔‘
انھوں نے تصدیق کی کہ مذاکرات کے نتیجے میں ’انسانی ہمدردی کی بنیاد پر‘ ضروری سامان سے لیس ٹرکوں کو پاڑہ چنار جانے کا راستہ دیا گیا تھا، لیکن اس قافلے کے گزر جانے کے بعد دوبارہ دھرنا شروع کر دیا گیا ہے۔