اہم ترین خبریںترکیشام

شام میں امریکہ اور ترکی کے مفادات کی جنگ

ترکی کی سرحدوں پر داعش کی موجودگی پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، ہاکان فیدان

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ شمالی شام میں کرد فورسز داعش کے خلاف جنگ کے بہانے مزید فعال نہیں رہ سکتیں اور شام کو "PKK اور YPG کے دہشت گردوں سے پاک کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مغربی ممالک کا ہدف PKK کو داعش سے لڑنے کے بہانے استعمال کرنا ہے تو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات، دوحہ میں اہم پیش رفت

ہاکان فیدان نے مزید کہا کہ ترکی اپنی سرحدوں پر داعش کی موجودگی پر خاموش نہیں رہے گا۔ یہ مسئلہ پورے خطے کے لیے ایک چیلنج ہے۔

واضح رہے کہ شام پر قابض جولانی رجیم غیر ملکی عناصر کی قبضہ گیری پر خاموشی اختیار کرچکی ہے، اور اس وقت ملک کے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button