سیکیورٹی فورسز پر حملے کے ذمہ دار اورنگزیب فاروقی اور احمد لدھیانوی کو فوری گرفتار کیا جائے
کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی منظم سازش، ریاستی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ

شیعیت نیوز: بگن میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کے بعد حالات تشویشناک رخ اختیار کر چکے ہیں۔ تازہ ترین حملے میں سیکیورٹی فورسز کی کانوائے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ڈی سی کرم سمیت کئی جوان زخمی ہوئے۔ یہ حملہ کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی منظم سازشوں کا شاخسانہ ہے، جو پہلے معصوم شہریوں کی نسل کشی میں ملوث رہے اور اب حکومتی اداروں پر حملے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرم: دہشت گردی کے حملے میں فورسز کے اہلکار شہید، ڈی سی اور اے سی زخمی
اورنگزیب فاروقی اور احمد لدھیانوی جیسے دہشتگرد، جو ان تنظیموں کی قیادت کر رہے ہیں، نہ صرف ریاست کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ معصوم عوام کے خون سے ہولی کھیلنے میں بھی ملوث ہیں۔ ان کی اشتعال انگیز تقاریر اور شدت پسند نظریات نے بگن کے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔
عوام کا ریاستی اداروں سے مطالبہ ہے کہ ان دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور بگن سمیت دیگر علاقوں کو شدت پسندی سے پاک کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ یہ پاکستان کے امن اور سالمیت کو بچانے کا وقت ہے، اور ان انتہا پسندوں کے خلاف سخت اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔