یمنی عوام اپنی مزاحمت کے لیے خود کفیل ہیں، ایران کی فوجی مدد کی ضرورت نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ یمنی عوام نے توقعات سے بڑھ کر فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں بے مثال اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ تحریک مزاحمت کی حمایت کی ہے۔ عراقچی نے زور دے کر کہا کہ اگرچہ یمنیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں، تاہم وہ سخت اقتصادی اور فوجی حالات کے باوجود دشمن کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحرير الشام کا شرمناک عمل فرقہ وارانہ نفرت میں گائے کو گولی مار دی
عراقچی نے کہا کہ یمنی عوام نے طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے لے کر اب تک فلسطین کے دفاع میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ وہ امریکی صیہونی اتحاد کی شدید ترین بمباری کا شکار ہونے کے باوجود فلسطین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوئے۔
یمن کی مسلح افواج نے پیر کے روز مقبوضہ یافا اور عسقلان میں اسرائیلی اہداف پر دو ڈرون حملے کئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔







