اہم ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف دورہ مصر میں صدر ایران سے خصوصی ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کل دورہ مصر پر روانہ ہونگے، ڈی-8 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور صدر ایران مسعود پزیشکیان سے خصوصی ملاقات کریں گے

شیعیت نیوز : وزیراعظم شہباز شریف 18 سے 20 دسمبر تک مصر کا دورہ کریں گے۔

شہباز شریف ڈی-ایٹ ممالک کی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

سربراہی اجلاس سے پہلے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار تمام ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اجلاس میں شریک ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری دہشتگردوں کیجانب سے شام میں رہبر معظم اور شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر کی توہین

وزیراعظم شہباز شریف صدر ایران مسعود پزیشکیان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

خطے میں قیام امن اور حالیہ شام میں ہونے والے واقعات پر گفتگو کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر گفتگو کریں گے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کے اصولی موقف کو اجاگر کریں گے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر زور دیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button