دشمن کے قیدیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے، ابو عبیدہ
قابض فوج کی بمباری سے دشمن کے قیدی ہلاک، القسام بریگیڈ نے ذمہ داری نیتن یاہو پر ڈال دی
شیعیت نیوز: الجزیرہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے ترجمان "ابو عبیدہ” نے اپنے ٹیلی گرام اکاونٹ پر لکھا کہ قابض فوج نے حال ہی میں اس جگہ پر بمباری کی جہاں دشمن کے کچھ قیدی موجود تھے۔ دشمن نے قیدیوں کی ہلاکت کا یقین حاصل کرنے کے لئے مذکورہ مقام پر متعدد بار بمباری کی۔
القسام کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ دشمن نے قیدیوں اور ان کے محافظوں کو قتل کرنے کے مقصد سے اس جگہ پر بمباری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران تجارتی طیاروں کی تیاری میں عالمی معیار کے قریب ہے، رضا طلائی نیک
ابو عبیدہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے مجاہدین نے دشمن کے قیدیوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کی، تاہم وہ ان میں سے ایک کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔
قسام بریگیڈز کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ اس جارحیت اور دشمن کے قیدیوں کی ہلاکت کی مکمل ذمہ داری جنگی مجرم نیتن یاہو، اس کی کابینہ اور قابض فوج پر عائد ہوتی ہے۔