اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
پارہ چنار66روز سے جیل بنا ہوا ۔گھر کے باہر بھی موت جینا بھی محال حکومت فوری رستہ بحال کرے،سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا مطالبہ
پارہ چنار کے شہری بھی پاکستانی ہیں ۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی ۔
شیعیت نیوز:سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے ٹالک شو کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا ہے کہ پارہ چنار66روز سے جیل بنا ہواہے۔
لاکھوں کی آبادی کے ضلع میں ہوا اور پانی کے علاوہ انسانوں کیلئے کچھ بھی میسر نہیں ہے۔
شدید سردی ہے خوراک کی کمی ہے بیمار بچے بوڑھے گھروں تک محصور ہیں باہر جائیں تو موت گھر میں رہیں تو موت جیسی کیفیت ہے۔
یہ بھی پڑھئیے:حزب اللہ کسی ملک کی محتاج نہیں، خود کفیل ہے، سید ناصر عباس شیرازی
پارہ چنار کے شہری بھی پاکستانی ہیں ۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی ۔
کچھ روز قبل ہیلی کاپٹر سے ادویات پہنچائی گئی ہیں لیکن ایسے کتنی ادویات فراہم کی جاسکتی ہیں یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہئے