عالمی دہشتگرد اسرائیل کا غزہ سکول پر حملہ، متعدد فلسطینی زخمی
غاصب صیہونی فوج کی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں
شیعیت نیوز : صیہونی فوج نے جنوب مشرقی جبالیا کے علاقوں کے باشندوں کو دھمکی دیتے ہوئے ان سے، ان علاقوں سے فوری نکل جانے کو کہا تاکہ وہاں فوجی حملے انجام دے سکے۔
مشرقی غزہ کے علاقے التفاح میں اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
اس علاقے میں یافا نامی اسکول پر کہ جس میں فلسطینی پناہ گزیں پناہ لئے ہوئے تھے، حملے کا بہانہ یہ تھا کہ یہ حماس کا فوجی ہیڈ کوارٹر ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے جبالیا البلد علاقے میں ایک مکان پر بمباری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کسی ملک کی محتاج نہیں، خود کفیل ہے، سید ناصر عباس شیرازی
شمالی غزہ کے ہی علاقے جبالیہ النزلہ پر بھی بمباری کے دوران چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صہیونی فوج نے غزہ کے شمال میں واقع بیت لاہیا میں بھی رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔
جارح فوج کی جنگی کشتیوں نے غزہ کے وسط میں النصیرات کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
قابض فوج نے شمالی غزہ اور غزہ شہر کے درمیان میں واقع جبالیہ ٹاؤن کے مکینوں سے کہا کہ وہ فوری طور پر یہ علاقہ چھوڑ دیں۔