اہم ترین خبریںشام
منافقت کی حد، اسرائیلی فوج کی شام میں پیش قدمی، جبل شیخ پر بھی قبضہ کرلیا
صیہونی وزیر جنگ نے شام میں جبل الشیخ کی اسٹریٹیجک بلندیوں پر قبضے کا اعلان کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی سکیورٹی کے لئے اہم قرار دیا

شیعیت نیوز : صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے شام کی جبل الشیخ پہاڑیوں پر قبضے کا اعلان کرتے ہوئے اسے51 سال کے انخلاء کے بعد ایک تاریخی اور متاثر کن واقعہ قرار دیا۔
دہشتگرد وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ گولان کی پہاڑیوں اور جبل الشیخ کی بلندیوں کا مشاہدہ کیا۔
اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ موسم سرما میں ان پہاڑیوں پر مکمل طور پر قبضہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں : جہاد کا نعرہ لگانے والے اسرائیل پر حملہ کیوں نہیں کرتے؟ ترجمان انصاراللہ
تکفیری دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے صیہونی حملوں کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے اعلان کیا کہ شام ایک اور جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔
اپنے آپ کو جہادی کہلانے والے تکفیری گروہ صیہونی رجیم کی جارحیت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔