وفاقی وزیر قانون کا خیبرپختونخوا حکومت کو پاراچنار مسئلے پر فوری اقدامات کا مطالبہ

11 دسمبر, 2024 20:52

شیعیت نیوز : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مشورہ دیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ مل کر پاراچنار کے مسئلے پر بیٹھے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں جو کچھ ہو رہا ہے، پوری قوم اس پر رنجیدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار مسئلے پر صوبائی حکومت کو وفاق نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خیبرپختونخوا میں آل پارٹیز کانفرنس میں علی امین گنڈا پور کی شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار کے اعلیٰ سطحی وفد کی کمشنر کوہاٹ سے ملاقات، امن و امان پر گفتگو

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو چاہیے کہ وفاق کو خط لکھنے اور دھمکیاں دینے کے بجائے فوری طور پر امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کریں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ مل کر پاراچنار کے مسئلے پر بیٹھے، آئینی فریم ورک کے مطابق امن و امان کا مسئلہ صوبائی معاملہ ہے۔

1:56 صبح اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔