اہم ترین خبریںایران
انسانی حقوق کے دوہرے معیارات سالمیت کے لیے خطرہ ہیں، ایرانی ترجمان
ایران کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر ردعمل: سیاسی مقاصد پر تنقید

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ردعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر لکھا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر نسل انسانی اقوام متحدہ کی طرف سے 10 دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کو اپنانے کی کامیابی پر فخر محسوس کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے شام پر 300 سے زائد حملے، تکفیر الشام کی خاموشی، اور اسرائیلی منصوبہ بندی کا نیا دور
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس کے باوجود انسانی حقوق کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال اور اس ضمن میں دوہرے معیارات خود انسانی حقوق کے تحفظ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرز عمل سے انسانی حقوق کے ڈھانچے کی سالمیت اور صداقت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔