اہم ترین خبریںشام

شام میں تکفیری دہشتگردی، ایران روس عراق اور شام کے عسکری حکام کا ٹیلی فونک رابطہ

لبنان میں جنگ بندی اور شام پر دہشت گردوں کے حملے کی ہم وقتی، شام، اس کے حلیفوں اور محور مقاومت کو کمزور کرنے کی امریکی ـ عبرانی سازش ہے

شیعیت نیوز : ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے روسی وزیر دفاع آندرے بلوسوف، عراقی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبدالامیر یار اللہ اور شام کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف عبدالکریم محمود ابراہیم سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

انہوں نے شام کے مختلف علاقوں پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

جنرل باقری نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ شام پر تکفیری دہشت گردی کی یلغار خطے کے لئے ایک نہایت خطرناک مغربی ـ صہیونی منظرنامے کا پہلا قدم ہے۔

دہشت گردوں کی یلغار، لبنان کے ساتھ صہیونیوں کی نا پائيدار جنگ بندی کی ہم وقتی مربوط اور ہم آہنگ امریکی – "اسرائیلی” سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں اہل تشیع کے خلاف اسلحے کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کی تحریک، ادارے خاموش

اس کا مقصد شام، اس کے حلیفوں اور محور مقاومت کو کمزور کرنا ہے۔

روس اور عراق کے فوجی حکام نے شام کی قانونی حکومت کی فیصلہ کن حمایت پر زور دیا۔

طے پایا کہ شامی فوج کی پشت پناہی کی غرض سے ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

اس موقع پر ایران، روس، عراق اورشام کے اعلی فوجی حکام نے شام کے پڑوسی ممالک سے اپیل کی کہ دہشت گردوں کی پشت پناہیوں کا سد باب کرنے کے لئے ضروری اقدامات عمل میں لائیں۔

واضح رہے کہ شام پر جاری دہشت گردانہ یلغار کو ترکیہ، یوکرین اور طفل کُش یہودی ریاست کی براہ راست حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button