پنجاب پولیس اہلکاروں کو پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے انکار مہنگا پڑگیا 128اہلکار برطرف

شیعیت نیوز: اسلام آباد کے بعد پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو بھی پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے انکار مہنگا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں بھی پی ٹی آئی احتجاج کے دوران غیرحاضراہلکاروں کی برطرفی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے تمام زونزکومراسلہ ارسال کردیا، ضابطہ اخلاق مکمل ہونے پرغیرحاضراہلکاروں کو برطرف کردیا جائے گا۔
احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضررہنے والے اہلکاروں کی تعداد 128 ہے، تحریک انصاف کے احتجاج میں ڈیوٹی پر نہ پہنچنے والے ان اہلکاروں میں ایک انسپکٹر اور 127 اہلکار شامل ہیں، جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس کے لیے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے تمام زونز کوخط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھئیے: پاراچنار کے راستے کھلوانے کیلئے ملی قیادت امن لانگ مارچ کا اعلان کرےسابق وفاقی وزیر منیر گیلانی سے علامہ سبطین سبزواری کی ملاقات میں اتفاق
قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے غیرحاضر اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں اور افسران کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ایسے تمام افسران اور اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دے دیا گیا.
اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد کی جانب سے حکمنامہ جاری کر دیا گیا، جس میں غیر حاضر پولیس افسران کے خلاف سخت سزا تجویز کرتے ہوئے ایسے افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے 3 دسمبر کو ایک سرکلر جاری کیا، جس میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیا گیا.
یہ بھی پڑھئیے: پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر اسپکر کا سخت رد عمل سامنے آگیا
یہ سرکلر ڈی آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی سیکیورٹی، ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر، ڈی آئی جی سیفٹی، اے آئی جی لاجسٹکس اسلام آباد، اور اے آئی جی سپیشل برانچ کو بھیجا گیا۔