تحریر الشام اسرائیل اور امریکہ کا تکفیری منصوبہ، امت مسلمہ کا اتحاد گلے کی ہڈی بن گیا، رپورٹ سامنے آ گئی
امت مسلمہ کا اتحاد دشمنان اسلام کو نہ بھایا، تکفیری دہشتگرد تنظیم تحریر الشام کی پشت پناہی کرکے خطے میں حماس، حزب اللہ اور ایران کی طاقت محدود کرنے کی سازش کرڈالی

شیعیت نیوز : شام میں چند روز سے تکفیری دہشتگرد تنظیم تحریر الشام معصوم مسلمانوں اور مقدس مقامات کو نشانہ بنا رہی ہے۔
تجزیہ نگاروں نے اس پر تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملے اچانک نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ امریکہ، اسرائیل اور کرد ملائیشیا کے گٹھ جوڑ سے پروان چڑھ رہا ہے۔
ایک تکفیری تنظیم کی پشت پناہی کرکے خطے میں ایران، حزب اللہ اور حماس کی طاقت کو کمزور کیا جا رہا ہے۔
ہر اسلامی ملک سے تکفیری ٹولہ اس تنظیم کی پشت پناہی کر رہا ہے، جو مسلمانوں کا ہی خون بہا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کے باوجود دہشتگرد اسرائیل کے لبنان پر حملے، 11 لبنانی شہید
ان کا کہنا تھا کہ یہ تکفیری ٹولہ اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں، ذاتی دنیاوی مفادات کے لئے امریکہ اور اسرائیل کے مہرے بنے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی جو کہ بظاہر فلسطینیوں کا حامی ہے، مگر منافقانہ چالیں چلنے میں سرفہرست ہے۔
شیعہ سنی تکفیر کا ایجنڈا لے کر امت مسلمہ کے بڑھتے ہوئے اتحاد کو کچلا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر اسلامی ملک کو چاہیئے کہ اس بڑھتے ہوئے فتنے کو کچلنے میں اپنا کردار ادا کریں، نہیں تو یہ جنگ سے اٹھنے والے شعلے ہر ملک تک آئیں گے۔