کرم میں جنگ بندی کے بعد گرینڈ جرگہ، علی امین گنڈاپور کی شرکت، اہم فیصلے
وزیراعلیٰ، اہم شخصیات کی شرکت، امن کے قیام اور امداد کا اعلان

شیعیت نیوز: ضلع کرم میں جنگ بندی کے بعد حالات کو معمول پر لانے اور پائیدار قیام امن کے لیے ایک اہم گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ اس جرگے میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، مجلس وحدت مسلمین کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف، کمشنر کوہاٹ، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس، ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان، ایم پی اے داؤد آفریدی اور کوہاٹ ڈویژن کے تمام پارلیمنٹرین سمیت شیعہ، سنی عمائدین و علماء شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کاظم میثم اور علامہ سید علی رضوی نے سکردو میں یولتر ہائی وے منصوبے کا افتتاح کر دیا
جرگے میں کئی اہم فیصلے اور اعلانات ہوئے۔ اس موقع پر امن کو برقرار رکھنے، شہداء اور دیگر نقصانات کے ازالہ کے لیے ہر قسم کی امداد کا اعلان بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیا۔