اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

پاراچنار میں سپاہ صحابہ کا اہم دہشت گرد کمانڈر سعید خان فاروقی واصل جہنم

پاکستان کے مختلف علاقوں سے اکٹھے کیے گئے دہشت گرد پاراچنار پر حملے کے منصوبے میں ناکام، عوام نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور دفاع کیا۔

شیعیت نیوز: پاراچنار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہنگو سے تعلق رکھنے والا سپاہِ صحابہ کا ایک اہم کمانڈر اور تکفیری دہشت گرد، سعید خان فاروقی، ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا۔ یہ اطلاع اس وقت سامنے آئی جب مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ فاروقی سمیت متعدد دیگر شدت پسندوں کے جنازے ان کے علاقوں کو واپس بھیجے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف نعت خواں شہباز قمر فریدی کی خاتون کو ہراساں کرنے کی آڈیو سامنے آ گئی

ذرائع کے مطابق، پاراچنار میں کارروائی کرنے والے دہشت گردوں میں صرف ہنگو کے افراد شامل نہیں تھے بلکہ کوہاٹ، لکی مروت، خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی، اور دیگر قبائلی علاقوں سے بھی شدت پسند پاراچنار میں جمع ہوئے تھے۔ ان دہشت گردوں کے اپنے علاقوں میں جنازے بھیجے جانے کی اطلاعات سے اس بات کی مزید تصدیق ہوئی کہ پاراچنار پر حملے کے لیے مختلف علاقوں سے افراد کو منظم طریقے سے اکٹھا کیا گیا تھا۔

یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ آخر سعید خان فاروقی جیسے کمانڈر، جو ہنگو سے تعلق رکھتے تھے، پاراچنار تک کیسے پہنچے؟ تجزیہ کاروں کے مطابق، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاراچنار کے اہلِ تشیع کے خلاف نام نہاد "جہاد” کے نام پر پورے پاکستان سے دہشت گردوں کو جمع کیا گیا تھا۔

شہید محمد نواز عرفانی، جو پاراچنار کے دفاع میں نمایاں رہنما تھے، نے 2007 کی جنگ میں ایک تاریخی جملہ کہا تھا:
"ہم پر حملہ کرنے کے لیے خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان سے چار لاکھ کا لشکر لایا گیا، اور ہم نے ان چار لاکھ حملہ آوروں کے جنازے بھیج کر انہیں شکست دی۔”

یہ واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاراچنار کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ جرات اور دلیری کا مظاہرہ کیا ہے، اور اپنے علاقے کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button