پاراچنار: تکفیری دہشت گردوں کا حملہ، شہید آصف رضا کے کٹے سر کی بےحرمتی
شیعیت نیوز: موصولہ اطلاعات کے مطابق، تکفیری خوارج کی جانب سے پاراچنار سے پشاور جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس کے دوران چند شیعہ مومنین کو اغواء کر لیا گیا۔ ان مغویوں میں شہید آصف رضا بھی شامل تھے۔ بعد ازاں، ان مغویوں میں سے 4 افراد کی سر و اعضا کٹی لاشیں پاراچنار بھجوا دی گئیں، جن کے جسموں سے ان کے سر، ہاتھ، پاؤں اور کان کلہاڑیوں کے وار سے کاٹے گئے تھے۔
کل بگن کے علاقے سے تکفیری خوارج نے ایک اور ویڈیو جاری کی، جس میں شہید آصف رضا کو بےدردی سے شہید کیے جانے اور ان کے جسد خاکی کی بےحرمتی کے لرزہ خیز مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی بند کرو!بھارت کے شہر لکھنو میں شیعہ تنظیموں کا امن مارچ اور تعزیتی ریفرنس
تکفیریوں کی اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پہلے شہید آصف رضا کو برہنہ حالت میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد انہیں بےدردی سے ذبح کر کے قتل کیا گیا۔ جب اس سفاکیت سے بھی ان کے دلوں میں بغض شیعان حیدر کرار کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی تو انہوں نے شہید آصف رضا کے کٹے ہوئے سر کو آوارہ کتوں کے سامنے ڈال کر مزید بےحرمتی کی۔
ہم حکومت پاکستان اور اس کے ماتحت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان درندہ صفت تکفیری خارجیوں کے خلاف سخت ترین عسکری کارروائی کی جائے۔ ان دشمن کے آلہ کاروں کو جلد از جلد واصل جہنم کیا جائے تاکہ ملک میں دیرپا امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔







