ناصبی مفکر جاوید غامدی کی مولا علی کی شان میں گستاخی، گرفتاری کا مطالبہ
ناصبی مفکر جاوید احمد غامدی کی مولا علی علیہ السلام کی شان میں گستاخی، امت مسلمہ نے احتجاج ریکارڈ کروا کر گرفتاری کا مطالبہ کردیا

شیعیت نیوز : دور حاضر کے بہت بڑے ناصبی مفکر جاوید احمد غامدی نے اپنے اندر بھری ناصبیت اگل دی۔
جاوید غامدی نے حال ہی میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں بیان دیا کہ سیاست معاویہ کے سامنے مولا علی علیہ السلام کی کوئی حیثیت نہیں۔
یہ پہلا ناصبی نہیں جو مولا علی کے خلاف زہر اگل رہا ہے، دور اول سے اب تک ہزاروں ایسے لوگ آئے جو بغض مولا علی علیہ السلام میں جلتے رہے۔
جاوید غامدی کے ان الفاظ نے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح کئیے ہیں۔
تحفظ ناموس صحابہ کا نعرہ لگانے والے بھی اب خاموش نظر آ رہے ہیں۔
صحابہ اور اہلبیت علیہم السلام کی ناموس میں دوہرا معیار ان کے پروپیگنڈے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک نفاذ شریعت نے تکفیرانہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کا اعلان کردیا
تمام مومنین نے سوشل میڈیا پر جاوید غامدی کے ان الفاظ پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سعودی ریالوں پر پلنے والے ان ناصبیوں کو فوری گرفتار کرکے گستاخی کا مقدمہ درج کیا جائے۔
اس طرح کے بیانات ملک کے امن و امان کو برباد کرنے کے مترادف ہیں جب پہلے ہی ملک تکفیری دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔