پاراچنار کانوائے حملہ میں یرغمال آصف رضا کے کٹے سر کی دلخراش ویڈیو وائرل

29 نومبر, 2024 15:29

شیعیت نیوز : چند روز قبل پشاور سے پاراچنار جانے والے کانوائے پر تکفیری دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا۔

جس کے نتیجے میں 50 سے زائد شیعہ مسلمان شہید ہوئے، اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اسی کانوائے کے درجنوں مومنین کو تکفیری دہشتگردوں نے یرغمال بھی بنایا تھا۔

آج یرغمال شدہ جوان آصف رضا کے کٹے سر کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی پورے پاکستان کی ملت تشیع اور انسانیت کا درد رکھنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : احتجاج کیلئے نکلیں تو فائرنگ کی جاتی ہے! عوام کہاں جائیں؟سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

آصف رضا تو شہادت کو پا چکے، مگر دیگر یرغمال شدہ مومنین کی تاحال کوئی خبر نہیں مل سکی۔

حکومت اور ریاستی ادارے بھی اس معاملے پر سنجیدہ نہیں ہیں، جس سے دہشتگرد سرعام معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ملت تشیع کا ہر فرد حکومت اور ریاستی اداروں سے یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ ان یزید صفت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے

اور دیگر تمام یرغمال شدہ مومنین کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے۔

7:34 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔