احتجاج کیلئے نکلیں تو فائرنگ کی جاتی ہے! عوام کہاں جائیں؟سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی چوک میں قتل عام پر عدلیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا کیونکہ عدلیہ کے ہاتھ باندھے جاچکے ہیں۔
عدالتیں عوام کیلئے بند ہوچکی ہیں، احتجاج کے راستے بند ہوچکے ہیں، احتجاج کیلئے نکلیں تو فائرنگ کی جاتی ہے، ایسے میں پاکستان کی عوام کہاں جائے؟
یہ بھی پڑھئیے: پاراچنار کے فسادات پورے پاکستان کے لیے خطرہ ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اسلام آباد کے ڈی چوک میں 6 گھنٹوں میں شاہراہیں خالی کرانے والے سیکیورٹی اداروں کی اہلیت کا یہ عالم ہے کہ 6 ماہ ہوگئے پاراچنار کے راستے میں امن قائم نہیں کرسکے ہیں۔
وہاں دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے کہ عوام کا قتل عام کریں۔






