غاصب صہیونی حکومت نے شکست کی ہزیمت سے بچنے کیلئے فوری جنگ بندی کی،ناصر عباس شیرازی کی حزب اللہ کی فتح پر عالم اسلام کو مبارکباد

27 نومبر, 2024 19:12

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کے دفاع میں حزب اللہ کی عظیم کامیابی اور اسرائیل کی تباہ کن شکست پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جنگ بندی حزب اللہ کی بے مثال استقامت اور مقاومت کا نتیجہ ہے جس باعث شکست خوردہ اسرائیل فوری جنگ بندی پر مجبور ہوا تاکہ وہ مزید ہزیمت سے بچ سکے۔

یہ بھی پڑھئیے: حزب اللہ کی صیہونی مراکز پر میزائل حملے اور لبنان کے دفاع کا عزم

لبنان میں حزب اللہ کی فتح کے بعد جھنڈے اور شہید سید حسن اللہ کی تصویر گھروں میں آویزاں کی جارہی ہیں۔

اسرائیلی صفوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔

شکست خوردہ اسرائیلی افواج میں مکمل طور پر ناکام اور رسوا ہوئےاور شمالی اسرائیل کے بے گھر افراد تاحال اپنے گھروں کو واپس نہ جاسکے۔

لبنان میں اللہ کے بندوں کو عظیم فتح مبارک ہو۔

شہید سید حسن نے جو وعدہ کیا تھا وہ مکمل طور پر پورا ہو گیا۔

2:33 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔