نااہل وزیر اعلیٰ خیرپختوانخوا کو ہوش آگئی!سانحہ پارہ چنار پر آئی جی سے اجلاس میں بریفنگ لی
بریفنگ میں کہا گیا کہ علاقے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، علاقے میں محفوظ نقل و حمل کے لیے سیکیورٹی پلان اور ایس او پیز جاری کیے جارہے ہیں۔

شیعیت نیوز:چیف سیکرٹری و آئی جی پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرم میں فریقین کے درمیان 10دنوں کے لیے سیز فائر ہوا ہے، مسئلے کے پر امن حل کے لیے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔
امن برقرار رکھنے کے لیے تمام اہم مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔
جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔
حکام کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو کرم کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھئیے: سانحہ پارہ چنار کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں،وزیر اعلیٰ گنڈا پور سے استعفیٰ کامطالبہ
بریفنگ میں کہا گیا کہ علاقے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، علاقے میں محفوظ نقل و حمل کے لیے سیکیورٹی پلان اور ایس او پیز جاری کیے جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی خوش آئند اقدام ہے، علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ علاقے میں ہونے والے مالی نقصانات کا تخمینہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ متاثرین کے نقصانات کا جلد ازالہ کیا جاسکے۔
جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد کی ادائیگیاں جلد یقینی بنائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔