ساہیوال:کالعدم لشکر جھنگوی کےدہشت گرد وحید اللہ پٹھان کو 31 سال قیدکی سزا
شیعیت نیوز: پنجاب کے ضلع ساہیوال کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو جرم ثابت ہونے پر 31 سال قیدکی سزا سنادی
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد وحید اللہ پٹھان کو اسپیشل جج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔
یہ بھی پڑھئیے: سیکورٹی فورسز کی کاروائی، پاک افغان سرحد پر لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد ہلاک
عدالت نے دہشت گرد پر دھماکا خیز مواد رکھنے اور دہشت گردی کا جرم ثابت ہونے پر 31 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔
رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے ضلع چیچہ وطنی سے ایک سال قبل دہشت گرد کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کیا تھا۔







