سیکورٹی فورسز کی کاروائی، پاک افغان سرحد پر لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد ہلاک

26 نومبر, 2024 17:46

شیعیت نیوز : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب لشکر جھنگوی کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں لشکر جھنگوی کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز سے  روکا۔

فورسز نے  فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار تاحال میدان جنگ بنا ہوا ہے، حکومت اور ادارے اقتدار بچانے میں مصروف

پاکستان عبوری افغان حکومت سے مسلسل مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ سرحد پر مؤثر انتظامات یقینی بنائے۔

اپنی سرزمین کو دہشتگردوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پُرعزم ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

4:44 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔