برادر عمران حیدر آئی ایس او ضلع چنیوٹ کے نئے میرکارواں منتخب
شیعیت نیوز : آئی ایس او ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام فلسطین مرکز حریت کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔
کنونشن میں ضلع بھر سے طلباء اور سینئر احباب نے شرکت کی۔
فلسطین مرکز حریت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے علماء اور مرکزی صدر آئی ایس او نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز کی کاروائی، پاک افغان سرحد پر لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد ہلاک
تمام یونٹس سے آئے نمائندگان نے متفقہ طور پر نئے ضلعی صدر کا انتخاب کیا۔
اختتام پر نئے میرکاروں برادر عمران حیدر کا اعلان کیا گیا اور مرکزی صدر آئی ایس او برادر فخر نقوی نے نومنتخب ضلعی صدر سے حلف لیا۔







