کالعدم تکفیری گروہوں کو کھلی چھوٹ دینا افسوسناک رویہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

26 نومبر, 2024 17:17

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیاسی اور جمہوری قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور کالعدم تکفیری گروہوں کو کھلی چھوٹ دینا افسوسناک رویہ ہے۔

سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کا خطبہ فدکیہ فصاحت و بلاغت اور علم و عرفان کا سمندر ہے۔

جس میں توحید و رسالت کے بیان کے ساتھ ساتھ فلسفہ احکام آل محمد (ص) کی صداقت اور امت مسلمہ کی ذمہ داریوں پر جامع گفتگو کی گئی ہے۔

خطبہ فدکیہ سیدہ کائنات کی صداقت اور بے مثال شخصیت کا آئینہ دار ہے۔

ایام فاطمیہ منانے کا مقصد سیدہ کائنات خاتون جنت حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی دین اسلام کی راہ میں عظیم قربانیوں کو یاد کرنا ہے اور آاپ کی پاکیزہ تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنا ہے۔

کیونکہ آپ کی ذات گرامی عالم بشریت خصوصاً صنف نسواں کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔

ہم شیعیان علی علیہ السلام آل محمد (ص) کی امامت اور ولایت پر متحد و متفق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او جامعہ پنجاب کا شہداء پارہ چنار کی یاد میں چراغاں اور مظاہرہ

پارا چنار میں جان بوجھ کر شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شیعہ اور سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

ان کے درمیان نفرتیں پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہیں۔

وطن عزیز پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ  نے عوامی اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا۔

ہم پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

سیاسی اور جمہوری قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور کالعدم تکفیری گروہوں کو کھلی چھوٹ دینا افسوسناک رویہ ہے۔

ملک بھر میں ہزاروں سیاسی کارکنوں کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا ہے۔

پرامن احتجاج سب کا آئینی و جمہوری حق ہے۔

12:22 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔