ٹانک میں پولیس چوکی پر لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا حملہ 7 افراد زخمی
شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیس چوکی پر لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے حملے میں 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ٹانک میں پولیس چوکی پر حملہ ہوا، جس میں جھنگوی کے دہشت گردوں نے گل امام چوکی کو نشانہ بنایا۔ واقعے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
چوکی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع کی جانب روانہ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں مرغیاں لے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیور بھی شامل ہیں، جنہیں ٹانک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قبائلی ضلع کرم میں فرقہ وارانہ تنازعات اور دہشت گردی کے پھیلاؤ پر ریاست کب جاگے گی؟
تشویشناک حالت کے زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے جائے وقوع کی مکمل تفتیش کر رہے ہیں تاکہ حملہ آوروں کا پتہ لگایا جا سکے اور انہیں گرفتار کیا جا سکے۔







