واقعہ کرم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے، مولانا فضل الرحمان

21 نومبر, 2024 20:04

شیعیت نیوز : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کرم میں 41 افراد کی شہادت پر کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی اہلیت ہی نہیں رکھتیں۔

ضلع کرم میں درجنوں افراد کے قتل پر اپنے جاری بیان میں انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے۔

واقعہ حکومت، اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نازیبا ویڈیوز سے سب باخبر، لیکن پارہ چنار کے مظلوم شیعوں کے قتل پر کسی کو پرواہ نہیں

آئے روز آپریشن کے فیصلے ہوتے ہیں لیکن دہشت گردی کسی کے قابو میں نہیں۔

انہوں ںے مزید کہا کہ مقتولین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

7:18 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔