آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے علامہ شہنشاہ نقوی کی ملاقات، زیارت کی اہمیت پر زور

21 نومبر, 2024 11:05

شیعیت نیوز: مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں پاکستان سے آئے زائرین کے مختلف وفود کا خیر مقدم کیا۔ ان وفود میں حجۃ الاسلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی دام عزہ اور ایم پی اے سید اسد عباس صاحب بھی شامل تھے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے زیارت امام حسین علیہ السلام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ان تاریخی حالات کا ذکر کیا جب عاشقانِ امام حسین علیہ السلام زیارت کے لیے اپنی جان و مال کی قربانی پیش کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کی ایرانی نائب وزیر دفاع سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے کا عزم

آج کے دور میں زائرین کو وہ سختیاں برداشت نہیں کرنی پڑتیں، لیکن زیارت کو بامقصد عمل بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے نصیحت کی کہ زائرین زیارت کے دوران اور بعد میں اللہ سے دعا کریں کہ ان کی زیارت قبول ہو، اور ہر معصوم علیہ السلام کی ضریح کے سامنے گناہوں سے اجتناب کا عہد کریں۔

زیارت کے بعد اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے پر بھی زور دیا گیا۔ یہ ملاقات زیارت کے روحانی اور تعلیمی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کا اہم موقع تھی۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی دام عزہ نے مرجع عالی قدر کی رہنمائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امت مسلمہ کی بہتری کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

3:25 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔