اہم ترین خبریںلبنانمقبوضہ فلسطین
جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملوں میں ایک ہزار سے زائد صہیونی فوجی ہلاک و زخمی
حزب اللہ نے صہیونی فوج کے 48 مرکاوا ٹینک تباہ کیے، 9 ڈرونز مار گرائے

شیعیت نیوز: لبنانی اسلامی مزاحمت (حزب اللہ) کے آپریشن روم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں جنوبی لبنان میں جاری لڑائیوں کے دوران صہیونی فوج کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق، اس مدت میں 110 صہیونی فوجی ہلاک اور 1050 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلامی مزاحمت کے آپریشن روم نے مزید بتایا کہ ان لڑائیوں کے دوران حزب اللہ نے 48 مرکاوا ٹینک، 9 فوجی بلڈوزر، 2 ہامر گاڑیاں، 2 زرهی گاڑیاں، اور 2 نفربر تباہ کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی فوج کے بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہاز پر کامیاب میزائل حملے
بیان میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ اس عرصے میں حزب اللہ کے مجاہدین نے 6 "ہرماس 450” ڈرونز، 2 "ہرماس 900” ڈرونز، اور ایک کوادکوپٹر مار گرایا ہے۔