اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

یمنی فوج کے بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہاز پر کامیاب میزائل حملے

یمن کا صہیونی بندرگاہوں کی جانب سفر پر پابندی برقرار رکھنے کا عزم، غزہ اور لبنان کی حمایت میں جارحانہ اقدام

شیعیت نیوز: یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے المسیرہ چینل کو بتایا ہے کہ یمن کی بحری افواج نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہاز "انادولو ایس” پر بیلسٹک اور اینٹی شپ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب مذکورہ جہاز یمنی مسلح افواج کی جانب سے دی گئی وارننگ کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ جنرل یحیی سریع کے مطابق جہاز نے یمنی فوج کی جانب سے صہیونی بندرگاہوں کی جانب سفر پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی، جس کی وجہ سے یہ کارروائی ضروری سمجھی گئی۔

یہ بھی پڑھیںحزب اللہ کے جوابی حملوں نے صہیونی دفاعی نظام کو ہلا کر رکھ دیا، تل ابیب میں خطرے کے الارم

ترجمان نے مزید کہا کہ یمنی فوج اسرائیل کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک غزہ اور لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت ختم نہیں ہوتی، یمنی افواج کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ غزہ پر صہیونی حملوں کے بعد یمنی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو ہدف بنائے گی۔ اب تک متعدد جہازوں پر حملے کیے جا چکے ہیں اور بعض کو یمنی فوج نے اپنی تحویل میں بھی لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button