اہم ترین خبریںدنیاسعودی عرب

سعودی عرب میں بے حیائی عروج پر، پاکستانی تکفیری مولوی خاموش

سعودی عرب میں خانہ کعبہ کی شکل کے اسٹیج پر موسیقی کی محفل، مسلمانوں کے جذبات مجروح

شیعیت نیوز: سعودی عرب میں حالیہ دنوں ایک فیسٹیول منعقد ہوا، جہاں اسٹیج کو خانہ کعبہ کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا اور اس پر موسیقی اور ناچ گانے کی محفل سجائی گئی۔ یہ عمل نہ صرف سعودی سرزمین کے تقدس کے خلاف ہے بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچانے کا سبب بھی بنا ہے۔

یہ سرزمین، جہاں خانہ کعبہ اور حرم رسول ﷺ جیسے مقدس مقامات واقع ہیں، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی محترم ہے۔ ایسے میں وہاں اس طرح کے فیسٹیولز کا انعقاد قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

اس واقعے پر خاص طور پر پاکستانی تکفیری مولویوں کی خاموشی پر سوال اٹھتے ہیں، جو ہمیشہ سعودی حکومت کی حمایت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ مفتی طارق مسعود، مفتی توصیف الرحمن، اور دیگر ناصبی علما جو سعودی عرب کے ہر عمل کا دفاع کرتے ہیں، اس بے حیائی پر خاموش کیوں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: کعبۃ اللہ کی توہین، دنیا بھر کے مسلمان بھڑک اٹھے! مفتی تقی عثمانی بھی خاموش

یہ وہی مولوی ہیں جو معمولی باتوں پر دوسروں کو کافر، بدعتی، اور گمراہ قرار دینے میں دیر نہیں کرتے، لیکن سعودی عرب کے خلاف ان کی زبانیں بند ہیں۔ یہ دوہرا معیار ان کے کردار پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

سعودی عرب کا یہ عمل پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، اور ان مولویوں کی خاموشی ان کی منافقت کو ظاہر کرتی ہے۔ مسلمانوں کو ان کے اس کردار کو سمجھنا ہوگا اور ان کے جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button