علامہ راجہ ناصر کا دورہ ایران!جامعۃ المصطفیٰ اور جامعہ روحانیت بلتستان کے وفود سے ملاقات
ھم اس وقت بہت حساس دور میں زندگی کر رہے ہیں آج کی جنگ بہت بڑی جنگ ہے یہاں اگر شکست کھاتے ہیں تو صدیوں کی ذلت ہے اور یہاں اگر فاتح بن جاتے ہیں تو دنیا ایک نئے مرحلے میں داخل ہو جائے گی آپ نے کہا کہ اس وقت حوزہ علمیہ میں فقہ تخصصی کی بہت اہمیت ہے ۔

شیعیت نیوز:مدرسہ امام خمینی رح شعبہ علوم قرآن و حدیث کے مدیر ڈاکٹر محمد علی رضائی اصفہانی کی خصوصی دعوت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مدرسہ امام خمینی رح کا دورہ کیا۔
آپ کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ سید شفقت حسین شیرازی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے اراکین کا وفد بھی موجود تھا۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر جعفری نے مدرسہ امام خمینی کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔
آپ نے محفل قرآنی میں خصوصی شرکت کی ڈاکٹر رضایی اور قرآن وحدیث کے اساتذہ اور مسئولین کے ساتھ نشست میں بھی شرکت کی ۔
بعد ازاں آپ نے اساتیذ اور طلباء سے خطاب کیا اور حوزے کے علماء اور اساتیذ نے آپکی گفتگو کو بہت سراہا ۔
اپنی گفتگو میں آپ نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید مقاومت کی عالم اسلام اور مظلومین جہاں بالخصوص فلسطین کے مظلومین کے لیے دل و جان سے خدمات کا ذکر کیا اور انکے ہمراہ گزرے یادگار لمحات کے بارے میں بھی ذکر کیا۔
مؤسسہ باقر العلوم میں جامعہ روحانیت بلتستان کے وفد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر جعفری سے ملاقات کی ۔
جامعہ روحانیت بلتستان کے وفد میں نو منتخب صدر جناب شیخ علی نقی جنتی اور انکی کابینہ کے اراکین شامل تھے ۔
جامعہ روحانیت بلتستان کے وفد نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین کو قم المقدس میں خوش آمدید کہا ۔
اسکے بعد جامعہ روحانیت بلتستان کے دبیر شیخ محمد سجاد شاکری نے جامعہ روحانیت کے اراکین کا تعارف کروایا اور جامعہ روحانیت کی فعالیتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
آپ نے جامعہ روحانیت کی طرف سے شائع ہونے والے مجلے اور سکول کے بچوں کے لیے مرتب کی گئی دینیات بھی علامہ صاحب کی خدمت میں پیش کی ۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جامعہ روحانیت بلتستان کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور فعالیتوں کو سراہا ۔
آپ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی سرزمین میں گلگت بلتستان کے علماء و طلباء کا بہت اہم رول اور خدمات ہیں ۔آپ نے کہا کہ گلگت بلتستان بہت اسٹریٹجک ہے یہاں پر موجود زمینیں ، معدنیات و منرلز کی وجہ سے اس کی بہت اہمیت ہے ۔
آپ نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کا نان پولٹیکل ، غیر سیاسی تفکر سب سے بڑا مسئلہ ہے سیاست سے لا تعلقی کی وجہ سے جہاں محرومیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں مفاد پرست لوگ آپ پر مسلط ہو رہے ہیں ۔
آج اگر مقاومتی تنظیمیں غیر سیاسی ہوتیں تو کبھی کامیاب نہ ہوتیں ۔
یہ بھی پڑھئیے: رہبر معظم جیسا قائد پوری دنیا میں نہیں! ہمیں انکی پیروری کرنی ہے،قم میں علامہ راجہ ناصر کا خطاب
آپ نے کہا کہ علماء دین کا خوبصورت چہرہ ہیں ۔ جیسے سید حسن نصر اللہ دین کا خوبصورت چہرہ تھے ۔ مظلوموں کی حمایت میں اپنی جان قربان کی۔
علماء کو دین کا خوبصورت چہرہ ہونا چاہیے ۔
ھم اس وقت بہت حساس دور میں زندگی کر رہے ہیں آج کی جنگ بہت بڑی جنگ ہے
یاد رہے کہ اس نشست میں مجلس وحدت مسلمین امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ سید شفقت حسین شیرازی، موسسہ باقر العلوم کے مسؤل استاد حوزہ جناب فدا علی حلیمی، مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے سیکرٹری مولانا سید شیدا جعفری اور کابینہ کے افراد بھی شریک تھے۔