اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

ریو ڈی جنیرو میں جی 20 اجلاس کے دوران فلسطین کی حمایت میں عظیم ریلی

برازیل میں 200 سے زائد غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے غزہ اور لبنان میں جاری نسل کشی کے خلاف مظاہرہ

شیعیت نیوز: ریو ڈی جنیرو میں جی 20 اجلاس کی عمارت کے سامنے فلسطین کی حمایت میں ایک زبردست ریلی نکالی گئی۔

برازیل میں فلسطین کی حمایت کی مشترکہ مہم کی دعوت پر 200 سے زائد غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے سینکڑوں فلسطینی حامی ریو ڈی جنیرو کے سینلینگیا اسکوائر میں جمع ہوئے۔ یہ اجتماع جی 20 سربراہی اجلاس کے مقام کے قریب منعقد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیلی دھمکیوں کا مؤثر جواب دے گا، ترجمان وزارت خارجہ

مظاہرین نے غزہ اور لبنان میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی اور امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اور کینیڈا کی جانب سے صیہونی ریاست کی حمایت پر احتجاج کیا۔

ریلی کے شرکاء نے فلسطین اور لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مغربی حکومتوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں صیہونی ریاست کے ساتھ شریک قرار دیا اور ان کی بھرپور مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button