حساس اداروں کی بروقت کارروائی، پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا! کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد پسپا
شیعیت نیوز: کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے مسلح خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بکتربند گاڑیوں کے ساتھ مشترکہ آئی بی او (انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن) آپریشن کے دوران خوارجیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی پر خوارجی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا کی طرف فرارہوگئے
خوارجیوں کے خلاف یہ رواں ہفتے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان دوسرا فائرنگ کا واقعہ ہے جو پنجاب کے پی کے بارڈر پر ہوا ہے۔
رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان سید علی نے بتایا کہ صوبائی حدود سے ملحقہ علاقہ ماڑہ اور جادے والی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر وہ پنجاب میں داخل ہو کر دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، میران شاہ میں لشکر جھنگوی کے 8 دہشتگرد ہلاک
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس،رینجرز، سی ٹی ڈی، پولیس کی خصوصی ٹیم نے مشترکہ آپریشن کیادہشت گرد جادے والی کے نزدیک مسجد میں چھپے ہوئے تھے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کاروائی اور سخت فائرنگ کے تبادلے کے بعد وہ علاقہ چھوڑ کر خیبرپختونخوا کی طرف فرار ہوگئے۔
علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن بھی کیا جس کی ڈرون سے نگرانی بھی کامیابی سے کی گئی۔







