علامہ راجہ ناصر حقیقی اتحادی اور مجلس وحدت مسلمین عوامی طاقت رکھتی ہے،سابق وفاقی وزیر فواد چودھری
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری انرجیٹک آدمی ہیں وہ لوگوں کو اکٹھا کرنا جانتے ہیں

شیعیت نیوز:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس پی ٹی آئی کے اصل اتحادی ہیں
اور اس الائنس میں ایم ڈیبلیو ایم عوامی طاقت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے: ایک شیطان گیا دوسرا آگیا ! امریکہ نے پاکستان کو75سال سے مفلوج بنارکھا ہے ،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری انرجیٹک آدمی ہیں وہ لوگوں کو اکٹھا کرنا جانتے ہیں
اور انکا عوا م میں اثر رسوخ بھی ہے۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات میں پختگی نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اہمیت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔
پاکستان کے مسئلے کا حل ٹرمپ نہیں، بلکہ پاکستان کے لوگوں نے کرنا ہے۔ کبھی سپریم کورٹ اور کبھی امریکا سے امیدیں لگانا درست نہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف سے انصاف اور انقلاب مینج نہیں ہو رہا۔
حکومت کا مسئلہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مینج نہیں ہو رہے۔ سیاسی استحکام کے لیے حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات کرنی چاہئے۔