مالاکنڈ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 4دہشتگرد واصل جہنم

شیعیت نیوز:مالاکنڈ کے علاقے پلئی شاہ کوٹ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران چار دہشت گرد مارےگئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد گروپ قتل وغارت گری اور بھتے کی بیشتر وارداتوں میں مطلوب تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کت درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تین دہشت گرد موقع ہی پر مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد پہاڑی سلسلے میں فرار ہوا، جس کی گرفتاری کیلئے رات بھر سرچ آپریشن جاری رہا۔
یہ بھی پڑھئیے: ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کا سہولت کار پولیس کانسٹیبل پشاور سے گرفتار،کالعدم لشکر جھنگوی سے رابطہ میں تھا
صبح ہوتے ہی ظلم کوٹ کے مقام پر فورسز کے جوانوں کے ساتھ اس دہشتگرد کی جھڑپ ہوئی جس میں وہ مارا گیا اور فورسز نے علاقے کو کلیئر کیا۔
اس کے بعد دہشت گردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کی گئیں۔