اہم ترین خبریںپاکستان
مرکزی صدر آئی ایس او کی وفد کے ہمراہ مولانا قاضی شبیر علوی کی عیادت
خطیب اہلبیتؑ مولانا قاضی شبیر علوی پاکستان میں کئی مدارس کے بانی، مبلغ سیار اور آئی ایس او پاکستان کے دیرینہ ہمدرد اور سرپرست ہیں

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے وفد کے ہمراہ بزرگ عالم دین مولانا قاضی شبیر علوی کی عیادت کی۔
مولانا قاضی شبیر علوی پاکستان میں کئی مدارس کے بانی، مبلغ سیار اور آئی ایس او پاکستان کے دیرینہ ہمدرد اور سرپرست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی رکنیت اقوام متحدہ منسوخ کی جائے، وزیراعظم شہباز شریف کا مطالبہ
مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید فخر عباس نقوی اور وفد میں شامل تنظیمی رہنماوں نے مولانا قاضی غلام شبیر علوی کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔
آئی ایس او کے وفد سے ملاقات کے دوران خطیب اہلبیتؑ مولانا قاضی شبیر علوی نے امامیہ نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور نصحتیں کیں۔