اہم ترین خبریںپاکستان

دہشتگردی کا دوبارہ سر اٹھانا تشویشناک ہے، علامہ ساجد علی نقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک جو تقریباً دو عشروں سے زائد دہشتگردی کی عفریت کا سامنا کر رہا ہے

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

امن عامہ کو بحال کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے سٹیشن کوئٹہ پر ہونیوالے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور جاں بحق سویلین و سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ پورے ملک بالخصوص بلوچستان و خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی کی حالیہ صورتحال ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لشکر جھنگوی کا دہشتگرد گستاخ ملزم احسن باکسر افغانستان فرار، وکیل کو قتل کی دھمکیاں

ہمارا ملک جو تقریباً دو عشروں سے زائد دہشتگردی کی عفریت کا سامنا کر رہا ہے۔

جس کیخلاف آپریشنز کے باوجود دوبارہ اس کا سر اُٹھانا انتہائی تشویشناک ہے۔

خصوصاً عام پاکستانیوں، سکیورٹی اہلکاروں اور چینی باشندوں پر ہونیوالے حالیہ حملوں کے بعد عوام میں ایک مرتبہ پھر بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس لئے ضروری ہے کہ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button