اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سموگ: لاہور ہائی کورٹ کا بازار رات آٹھ بجے بند کرنے، اتوار کے دن چھٹی، ورک فرام ہوم پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم

مقامی صحافی محمد ارشد کے مطابق عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈولفن پولیس اور پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے تعینات کیے جائیں

شیعیت نیوز:لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں بازار رات آٹھ بجے بند کیے جائیں جبکہ اتوار کے دن مارکیٹس بند رکھی جائیں گی۔

عدالت نے مزید حکم دیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے موٹر وے اور رنگ روڑ پر داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ٹرک اور ٹرالر کی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ’ٹرک اور ٹرالر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں۔‘

مقامی صحافی محمد ارشد کے مطابق عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈولفن پولیس اور پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے تعینات کیے جائیں

یہ بھی پڑھئیے: ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں جنوبی پنجاب کا شہر ملتان ایئر کوالٹی انڈیکس میں 2135 سکور سے فضائی آلودگی میں سر فہرست آ گیا ہے

پاکستان کے دوسرے نمایاں شہروں میں 676 سکور سے لاہور دوسرے ، 290 سکور سے پشاور تیسرے، 245 سکور سے اسلام آباد چوتھے نمبر پر ہے۔

خیبرپختون خوا کا شہر ہری پور 219 سکور سے پانچویں، 192 سکور سے راولپنڈی چھٹے اور 106 سکور سے کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کے اردگرد ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ملتان کے قریب 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

آئندہ ہفتے سموگ کی صورت مزید خراب ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

حکومتِ پنجاب نے سموگ کی شدت بڑھنے پر پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10 دن کے لیے بند کر دیے ہیں۔

پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہے گی، خلاف ورزی پر ماحولیاتی قانون کے تحت گرفتاری، جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ ’گھروں سے نہ نکلیں، بچوں کو بھی گھر سے نہ نکلنے دیں.

سکول نہ جانے کا مطلب پکنک نہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔‘

لاہور شہر میں پانی کا مسلسل چھڑکاؤ بھی جاری ہے اور شہریوں سے شپیل کی گئی ہے کہ پابندی سے ماسک پہننیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button